سعودیہ میں قید 1100پاکستانی جلد واپس آئیں گے، شیخ رشید

May 11, 2021

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سعودی جیلوں میں قید1100پاکستانی جلد وطن واپس آئیں گے‘اگر ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود مزید قیدیوں کو بھی چھڑا سکتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی تیار ہیں۔ سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔