نوجوان قتل، اڈیالہ جیل کے دو اسیر جاں بحق،حادثات میں بھی 2 افراد چل بسے

May 11, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اڈیالہ جیل کے دواسیروں سمیت پانچ افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں سیروزسینماکے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 28سالہ وسیم خان ولدحاجی پرویزخان کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈی ایس پی کینٹ سرکل سیداظہرشاہ نے بتایاکہ مقتول کااپنے خاندان میں تنازع چل رہاتھا اوراس حوالے سے قبل ازیں مقدمات بھی درج ہوئے تھے پیرکووسیم خان صدرآیاجہاں اسے فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی۔تھانہ چونترہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق چکری گاؤں کے قریب موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایل 5602 پرسوار محمدابصار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نمبر پشاور5809سے ٹکراگیا جس سے موٹرسائیکل سوارموقع پرہی جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ابصارکے لواحقین نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکارکردیا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مصریال روڈپرٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا،سب انسپکٹرسیدانتظارحسین شاہ نے بتایاکہ 21سالہ دانش ولدافسر راج مستری کاکام کرتا تھا جوپیرکی صبح سحری کے لئے جارہاتھاکہ مصریال روڈپردیوان شادی ہال کے قریب ایک کیری ڈبہ کی ٹکرلگنے سے جاں بحق ہوگیا۔اڈیالہ جیل کا25سالہ قیدی دم توڑگیا۔ تھانہ وارث خان کے سب انسپکٹرراناسلیم نے بتایاکہ سینٹرل جیل راولپنڈی میں منشیات کے مقدمہ میں پچیس سال سزاکاٹنے والا58سالہ نواب خان ولدگل خان سکنہ پشاورپیرکی صبح دم توڑگیا ،جس کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعداس کی میت ورثاکے حوالے کردی گئی ۔اڈیالہ جیل کاایک اورقیدی دم توڑگیا پولیس کے مطابق غلام سرورشاہ ولدسیدامیرعلی شاہ جوتھانہ ٹیکسلاکے مقدمہ میں گرفتارہوکرسینٹرل جیل اڈیالہ آیاتھاگزشتہ روزدم توڑگیا ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعداس کی میت ورثاءکے حوالے کردی گئی۔