مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں شہید

May 11, 2021

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی اور محاصرےکی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیاسروس کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران مقبوضہ وادی میں کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔