سعودیہ میں 14 مساجد عارضی طور پر بند

May 11, 2021

سعودی عرب میں7علاقوں کے14 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق کورونا کے کیسز مثبت آنے کے باعث 14 مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔


وزارت اسلامی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 93 دنوں میں 1121 مساجد بند کیں، سینیٹائزنگ کے بعد 1098کو کھولا گیا۔