سعودی شہر جیزان میں حوثیوں کا ڈرون تباہ

May 11, 2021

سعودی عرب کے ساحلی شہر جیزان کے سرحدی گاؤں پر حملہ کرنے والے حوثیوں کا ڈرون تباہ کر دیا گیا ہے۔


ترجمان محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ تباہ کیئے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک مکان اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ڈرون مار گرانے کے اس واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔