عمران یعقوب منہاس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھال لیا

May 11, 2021

عمران یعقوب منہاس نے غلام نبی میمن کے چارج چھوڑنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھال لیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے کراچی پولیس آفس آمد کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھالا۔

ترجمان کے مطابق دونوں افسران نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کمانڈ اسٹک کا تبادلہ کیا، غلام نبی میمن کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نےسلامی پیش کی۔

پولیس چیف عمران یعقوب منہاس اور دیگر نےغلام نبی میمن کو پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔