بابر اعظم کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1ملین ہوگئی

May 12, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے رنز میں اضافے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم اپنی ٹریننگ اور روزمرہ کی مصروفیات کی تصاویر اور پیغامات اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔اسی وجہ سے ان کے فالوورز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

انسٹاگرام پر بابر اعظم کے فالوورز کی تعداد1 ملین سے زیادہ ہوگئی۔جبکہ ٹوئٹر پر انکے فالوورز کی تعداد 2ملین سے زیادہ ہے۔

انسٹاگرام پر بابر اعظم نے اب تک 207 پوسٹ کی ہیں اور 44 اکاؤنٹس کو فالو کر رکھا ہے۔جبکہ ٹوئٹر پر انہوں نے 51 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔یہاں بابر اعظم نے اپنا اکاؤنٹ مئی2014 میں بنایا تھا۔