طلباء کے حق میں آواز بلند کرنیوالے ہندوستانی بھاؤ گرفتار و رہا

May 12, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)وکاس فاتک عرف ہندوستانی بھاؤ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے 13 ویں سیزن میں شریک ہندوستانی بھاؤ کو ممبئی پولیس نے شیو جی پارک میں احتجاج کرنے اورکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی بھاؤ نے کورونا کے باعث بچوں کے امتحانات ملتوی کرانے کیلئے اور فیسوں میں کمی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ہندوستانی بھاؤ کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں ہندوستانی بھاؤ شرکت کے لیے ایمبولینس میں شیوجی پارک پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔تاہم اس موقع پر بھی بھاؤ نے بچوں کے امتحانات نہ لینے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا بعدازاں پولیس نے طلبہ کے دباؤ پر بھاؤ کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔