انسانیت کیلئے کھڑا ہونے کےلئے ہمیں صرف انسان بننا ہے، بابر اعظم

May 12, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر بابر اعظم نے لکھا کہ فلسطین کے لوگوں کے لئے دعاگو ہوں۔انسانیت کے لئے کھڑا ہونے کے لئے ہمیں صرف انسان بننا ہے۔


بابر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی شیئر کی۔کپتان کے پیغام کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔