ترک صدر نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا

May 12, 2021

استنبول(صباح نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی نوجوانوں پر مسجد اقصی میں فائرنگ کرنے، گرینیڈ سے حملوں اور تشدد پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔ استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوںنے کہاکہ ظالم، دہشت گرد ریاست اسرائیل بے رحمی اور غیر اخلاقی طور پر بیت المقدس میں مسلمانوں پر حملہ آور ہے۔اردوان نے تمام مسلم ممالک اور عالمی برادری سے اسرائیل کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ جو ان ظالمانہ واقعات پر خاموش ہیں وہ پارٹی ہیں۔ترک صدر نے کہاکہ ترکی نے مسجد اقصٰی اور مشرقی بیت المقدس میں مسلمانوں پر اسرائیل کے دہشت گرد حملوں پر عالمی اداروں کو جھنجھوڑا ہے۔