امریکا مہلک کیسز کی تعداد کم شمار کر رہا ہے، مشیر برائے وبائی مرض

May 12, 2021

واشنگٹن (اے ایف پی) وبائی مرض کے اعلیٰ مشیر اینتھونی فوسی کا کہنا ہے کہ امریکا، جس نے کووڈ 19 میں ہلاکتوں کی دنیا کی بدترین تعداد بتائی ہےبے شک مہلک کیسز کی کم تعداد شمار کر رہا ہےملک میں سرکاری طور پر 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد SARS-CoV-2 کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں لیکن واشنگٹن یونیورسٹی کے مطالعے میں 9 لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ فوسی نے این بی سی کی میٹ دی پریس کو بتایا کہ جتنی کم گنتی ہے اس سے کچھ زیادہ ہی میں نے سوچا ہوگا لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم کم گنتی کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔