امریکا کی طرف سے حزب ﷲ کے 7 ارکان پر پابندیاں عائد

May 12, 2021

امریکاکی طرف سے حزب ﷲ کے سات ارکان پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باعث حزب ﷲ کے لئے فنڈ اکٹھا کرنا مشکل ہوگا، حزب ﷲ یا القدر الحسن کی طرف سے سات افراد رقم آف شور اکاؤنٹ میں منتقل کرتے تھے۔

امریکی وزارت خارجہ نے باقی ممالک سے بھی ایسی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔