عید الفطر پر سمگلنگ سے بچائو کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کسٹم اینٹی سمگلنگ اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی اینڈ انوسٹی گیشن نے عید الفطر کے موقع پر سمگلنگ سے بچائو کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عید الفطر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سمگلروں کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سمگلنگ کے امکانات ہیں جس پر کسٹم اینٹی سمگلنگ اور کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کو الرٹ رہنے کےا حکامات دیئے ہیں جس کے لئے کسٹم ٹیموں کی جانب شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پیٹرولنگ کی جائے گی اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے اور اس سلسلے میں کسٹم ٹیموں نے عید الفطر کے موقع پر مختلف شفٹوں میں اپنی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جس کا مقصد سمگلنگ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بناناہے۔