تین پتنگ فروش جیل منتقل

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پتنگیں فرو خت کر نے کے مختلف مقدمات میں ملوث 3ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ حرم گیٹ میں درج 18 پتنگیں برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بشیراحمد،تھانہ د ہلی گیٹ میں درج 35پتنگیں برآمد ہونے پر ملزم شرافت،تھانہ پاک گیٹ میں درج 20پتنگیں برآمد ہونے پر ملزم نذیرکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔