احسن خان کی سیٹ پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل

May 12, 2021

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احسن خان کی سیٹ پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامے ’ قیامت ‘ میں منفی کردار ادا کرنے والے احسن خان آج کل پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبابی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

رمضان ٹرانسمیشن کے سیٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر احسن خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رمضان ٹرانسمیشن میں وقفے کے دوران ایک طرف جائے نماز بچھا کر نماز ادا کر رہے ہیں، اس دوران سیٹ پر موجود پاکستان کے معروف مفتی کرام کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

احسن خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے جس سے متعلق احسں خان کے مداحوں کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُنہیں احسن خان کا یہ عمل بہت اچھا لگا ہے کہ وہ وقفے کے دوران آرام کے بجائے سیٹ پر مصروفیت سے وقت نکال کر نماز ادا کر رہے ہیں۔