پنجاب نے گندم کی پیداوار کا نیا ریکارڈ بنادیا

May 12, 2021

محکمہ زراعت کی آگہی مہم کام کرگئی، پنجاب نے گندم کی پیداوار کا نیا ریکارڈ بنادیا۔

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا ہے کہ اس سال صوبے میں دو کروڑ نو لاکھ میٹرک ٹن گندم پیدا ہوئی۔

حسن جہانیاں گردیزی نے کہا کہ گندم کی اچھی پیداوار، تین نئے بیجوں، کسانوں کو دی گئی پانچ ارب روپے کی سبسڈی اور بینکوں کے ون ونڈو آپریشن کی بدولت ممکن ہوئی۔