کورونا کی بھارتی قسم سے وبا کا پھیلاؤ تیز ہوسکتا ہے، برطانوی وزیراعظم

May 12, 2021

انگلینڈ کے شمال مغرب میں بھارتی قسم کےکورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں پائے جانے والے بھارتی ویرینٹ کے کورونا کیسز پر قابو پانے کے لئے غور جاری ہے۔

ادھر لندن میں برطانویوزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم سے کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں بھارتی قسم کے سامنے آنے والے کیسز پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔