غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری،3 فلسطینی شہید

May 13, 2021

اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر میں ایک عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے 20 منزلہ عمارت برج الشروق کو 4 میزائلوں سے نشانہ بنایا،بمباری کے باعث 20 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔

جس عمارت پر بمباری کی گئی اس میں رہائشی فلیٹ، صحافتی اور میڈیا ہاؤسز کے دفاتر بھی تھے۔