سری لنکا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

May 13, 2021


سری لنکا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، جس کے بعد حکومت نے آج سے 3 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں کئی روز سے 2 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

سری لنکا میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار اور اموات 868 ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات اور پونے 4 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ویکسین کم پڑنے پر دلی، مہاراشٹر اور کرناٹکا میں 18 سے 44 سال کے افراد میں ویکسینیشن روک دی گئی۔

بھارتی حکام نے ملک کی زیادہ تر ریاستوں میں 6 سے 8 ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے دنیا بھر کے مجموعی کورونا کیسز میں سے 50 فیصد کیس اور مجموعی اموات میں سے 30 فیصد اموات بھارت میں رپورٹ ہوئی ہیں۔