ہماری طرف سے آپ سب کو عید مبارک، اقرا اور یاسر کا پیغام

May 13, 2021

پاکستانی اسٹار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز نے عید کے موقع پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جسے ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں نے اپنے مداحوں کو گرم جوشی کے ساتھ عید کی مبارکباد بھی دی۔

انھوں نے لکھا کہ ’ہماری طرف سے آپ سب کو عید کی ہزاروں خوشیاں مبارک ہوں۔