پاکستان: کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچے آگئے

May 14, 2021


امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف آف انفیکشن ڈیزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس نے کہا ہے کہدستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچے آگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابقپاکستان میں اب تک 37 لاکھ 5 ہزار 244 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ پاکستان کی 0.9 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی اوسط تعداد 1900 سےکم ہوئی ہے۔