شیخوپورہ حادثے میں جاں بحق 11 افراد سپرِد خاک

May 15, 2021

شیخوپورہ کے قریب حادثے میں جاں بحق 11 افراد کو سپرد خاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ بھوتن پورہ کی نہر میں ویگن گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو سپردِ خاک کردیا گیا ہے، جن میں سے 7 کی تدفین قلعہ دیدار سنگھ اور 4 کو گوجرانوالہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔