سبی میں گھر پر دستی بم کا حملہ، ایک شخص زخمی

May 15, 2021

بلوچستان کے ضلع سبی میں ایک گھر پر دستی بم کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے کا واقعہ شہر کے علاقے لونی روڈ پر پیش آیا جہاں حیدر بلوچ نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد دستی بم پھیک کر فرار ہوگئے۔

بم پھٹنے سے گھر کے اندر موجود ایک شخص زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے سے گھر میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ابتدائی طور پر واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔