اسرائیل کا آج پھر غزہ پر حملہ، 26 فلسطینی شہید

May 16, 2021


اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق پیر سے جاری لڑائی میں صرف ایک حملے میں شہید فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

حکام کے مطابق نئے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں 10 عورتیں اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اعلامیہ وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کو باعزت طور پر جینے کے لیے اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے باعث بچوں سمیت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانیں گئیں۔