• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ


امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اعلامیہ وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کو باعزت طور پر جینے کے لیے اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے باعث بچوں سمیت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانیں گئیں۔

اُنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کیا اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے افراد کے لیے پُرامن ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔

جوبائیڈن نےاسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے اقدامات کی حمایت بھی کی۔

تازہ ترین