حکومت اور KE دیرینہ تنازعات کے حل پر رضامند ہوگئے، حماد اظہر

May 16, 2021


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک دیرینہ تنازعات کے حل پر رضامند ہوگئے ہیں، جلد حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان بجلی خریداری کا نیا معاہدہ ہو جائے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ حکومت اور کے الیکٹرک اضافی بجلی سپلائی ادائیگیوں اور سبسڈی ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق دیرینہ تنازعات کے حل پر رضامند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کے درمیان بجلی خریداری کے نئے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔