کراچی: ہیٹ ویو شدید، کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ

May 16, 2021

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کے دوران وقفے وقفے سے بجلی کی بندش جاری ہے۔

علاقہ مکین کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ، شادمان ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔


شہر میں ہیٹ ویو کی وجہ سے شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق شہر بھر میں بجلی معمول کے مطابق جاری ہے، علاقائی فالٹس کی درستی کے لیے عملہ 24 گھنٹے موجود ہے۔