’ہم فلسطینیوں کے قتل کے حامی نہیں‘ بوسنیا کا اسرائیلی وزیر اعظم کو صاف جواب

May 16, 2021

بوسنیا اور ہرزیگووینا کے صدارتی کونسل کے رکن نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کو صاف جواب دے دیا۔

بوسنیا اور ہرزیگووینا کے صدارتی کونسل کے رکن اور رکن پارلیمنٹ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم فلسطینیوں کے قتل کے حامی نہیں ہیں۔

رکن پارلیمنٹ نے اسرائیلی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بوسنیا اور ہرزیگووینا فلسطینیوں کے قتل کی حمایت نہیں کرتا۔


بوسنیا کے لیڈر نے نیتن یاہو سے غزہ پر اسرائیل کے بہیمانہ حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ 25 ممالک نے غزہ پر حملوں کی حمایت کی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نام بھی جاری کیے تھے جن میں بوسنیا کو بھی حامیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔