قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

May 17, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائینگے۔