امیتابھ بچن نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

May 17, 2021

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔

امیتابھ بچن نے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کی تصویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے ویکسین کی پہلی خوراک گزشتہ ماہ لی تھی۔

اس کے علاوہ امیتابھ بچن بھارت میں کورونا متاثرین کی مدد کے لئے بھی کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔