سندھی افسانے

May 23, 2021

انتخاب وترجمہ: شاہد حنائی

صفحات: 230، قیمت: 300 روپے

ناشر: اکادمی ادبیات پاکستان، H-8/1، اسلام آباد۔

اِس امر میں کوئی دو رائے نہیں کہ مقامی اور علاقائی زبانوں میں سندھی سب سے ترقّی یافتہ زبان ہے اور یہ بھی کہ اِس زبان کا ادبی ذخیرہ اپنے معیار اور مقدار کے لحاظ سے کسی بھی دوسری ترقّی یافتہ زبان سے کم نہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ سندھی زبان میں لکھے گئے افسانے کسی خیالی دنیا میں نہیںلکھے جاتے، بلکہ اُن کی کہانی اور کردار ہمیں اپنے آس پاس گھومتے پِھرتے نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سندھی افسانے اپنے ماحول، اقدار اور رسم و رواج کی زیادہ بہتر عکّاسی کرتے ہیں۔

اکادمی ادبیات نے مختلف پاکستانی زبانوں کے ادب کو اردو میں منتقل کرنے کے سلسلے میں سندھی زبان کے 40 منتخب افسانوں کا اردو ترجمہ پیش کیا ہے۔ شاہد حنائی کے تراجم پہلے بھی شایع ہوتے رہے ہیں، جنھیں قارئین نے پسندیدگی کی سند سے نوازا ہے۔