امریکا کی جانب سے میانمار کے وزراء اور مرکزی بینک پر پابندیاں عائد

May 17, 2021

امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت کے وزراء اور مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے میانمار کے 16 وزراء پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ میانمار کے وزیروں پر پابندیاں میانمار میں جمہوری تحریک چلانے والوں پر بدترین تشدد اور حملوں کے بعد لگائی گئیں۔