جو مسافر شرائط پوری نہیں کریں گے انہیں واپس کردیا جائے گا، سعودی عرب

May 18, 2021

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ سفری پابندیاں اٹھائے جانے پر جو لوگ سفر کی شرائط پوری نہیں کریں گے انہیں ائیرپورٹ، بندرگاہ یا سرحدی چوکی سے واپس کردیا جائے گا۔ترجمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ’ ایئر پورٹس، بندرگاہوں یا سرحدی چوکیو ں سے سفر کرنے والوں کے لیے سفری شرائط پوری کرنا لازمی ہے اوراس کا اطمینان متعلقہ اداروں کے تعاون سے ڈیجٹیل ٹیکنالوجی سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب کے تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کی امیگریشن کارروائی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ رات ایک بجے سے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے مسافروں کا ریکارڈ دیکھنے کےلیے توکلنا ایپ سے مدد لی جائےگی۔