عبدالحسیب چغتائی سرحد چیمبر ہربل کمیٹی کے سینر نائب چیرمین منتخب

May 18, 2021

پشاور(جنگ نیوز)مشہور صنعت کار اور سینر نائب چییرمین نیشنل پیس کونسل پاکستان ٹریڈ ونگ کے پی کے عبدالحسیب چغتائی کو سرحد چیمبر ہربل کمیٹی کا سینر نائب چیرمین منتخب کر لیا گیا ۔عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ میں لیڈر بزنس مین فورم سینٹر الیاس بلور کا انتہائی مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے یہ زمہ داری سونپی انشاللہ ان کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور اپنے پیشے اور عہدے کے وقار پر پورا اترتے ہوئے اپنی تاجر برادری کی خدمت دل و جان سے کروں گا اور سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور کی سرپرستی میں چھوٹے تاجر کے مسائل ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کیلے کوشش کروں گا ۔بحیثیت ٹریدرز الائنس ایکزکٹو میمبر میں آج فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں اس ادارے سے وابستہ ہوں اور اپنی ہر کامیابی کا سہرا میں ٹریدرز الائنس کو دیتا ہوں۔