سمندری طوفان تاؤتے کے باعث بھارت میں تباہی، اموات کی تعداد 27 ہوگئی

May 18, 2021

سمندری طوفان تاؤتے کے باعث بھارت میں مختلف حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔

بھارت میں سمندری طوفان تاؤتے نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ گجرات میں طوفان سے 16ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ جبکہ 40 ہزار درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور 2400 دیہات بجلی سےمحروم ہوئے ہیں۔

ممبئی کے ساحل کے قریب جہاز ڈوبنے کے حادثے کے نتیجے میں 96 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

بھارت کی وزارت دفاع کے مطابق جہاز میں سوار 177 افراد کو بچالیا گیا ہے۔