کراچی سے بادل جلد گزر جائیں گے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

May 18, 2021


محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہےکہ سائیکلون سے متعلق الرٹ میں آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے کمی آجائے گی، دو تین گھنٹے میں کراچی سے بادل گزر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، سمندری طوفان اور شہر میں گرمی کی شدت کے باعث بادل بنے ہیں۔