فلسطین پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، عثمان بزدار

May 18, 2021

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، اسرائیل کے ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ظالم اسرائیل کا ہاتھ آج نہ روکا گیا تو کل کسی اور کے گریبان تک پہنچے گا۔

عالمی برادری کی فلسطین میں آگ اورخون کے کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان ہے اور المیے کو جنم دے رہی ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔

ایک اور بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ شفافیت تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے، کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کرنے کی اجازت دیں گے۔