یورپین پارلیمنٹ نے اسرائیل اور فلسطین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

May 18, 2021

یورپین پارلیمنٹ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد میں مزید شہری ہلاکتوں سے بچنے کیلئے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس حوالے سے ممبران یورپین پارلیمنٹ نے آج ہونے والے اجلاس میں یورپ کے موجودہ صدر ملک پرتگال کے وزیر خارجہ آگسٹو سانٹوس سلوا کے ساتھ ایک مکمل بحث میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین تشدد کے نئے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے لڑائی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دو ریاستی حل پر بات چیت اور مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر چند ممبران نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ اس تنازعے کے سبب یورپ میں دوبارہ یہود مخالف جذبات میں ایک نئی تحریک پیدا ہوئی ہے۔