اسرائیل کی حمایت کرنے پر وائٹ ہاؤس کی عید ملن کا بائیکاٹ

May 19, 2021

واشنگٹن( نیوزڈیسک)امریکی مسلم تنظیموں نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر وائٹ ہاؤس کی عید ملن کا بائیکاٹ کردیا۔ الجزیرہ اور وائس آف امریکا کے مطابق معروف اور بڑی مسلم انجمنوں نے وائٹ ہاؤس کی عید ملن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ضمیر انہیں اس عید ملن میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ اسرائیل غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے اور امریکا اسرائیل کی نہ صرف مدد کررہا ہے کہ بلکہ اس کی بمباری کو درست بھی قرار دے رہا ہے۔