بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کا بدترین دن، ایک ہی روز 50 ڈاکٹر ہلاک

May 19, 2021

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایک ہی روز میں کورونا سے 50 ڈاکٹروں کی ہلاکت ایک بدترین دن تھا،26 سالہ انس مجاہد بھارت میں کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر موجود تھے،دہلی کے گرو تیج بہادر اسپتال میں تعینات اس نوجوان ڈاکٹر کو ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صرف چند گھنٹوں میں ہی اس مہلک وائرس نے نگل لیا،اب تک کورونا سے بھارت میں تقریبا 1000 ڈاکٹر ہلاک ہوچکے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ اس ڈاکٹر نے انسداد کورونا کیلئے ویکسین کی خوراک نہیں لی تھی۔