امریکا:ایشیائی امریکیوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق بل منظور

May 19, 2021

امریکی کانگریس میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس میں منظور کیا گیا بل حتمی منظوری کے لیے صدر جوبائیڈن کو بھجوا دیا گیا۔

ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف وبا بلکہ آئندہ بھی نفرت انگیز جرائم سے نمٹنےمیں معاون ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران ایشیائی امریکیوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئےتھے۔