ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

May 19, 2021

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 650 روپے ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 342 روپے اضافے سے 92 ہزار 292 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہو کر 1854 ڈالر فی اونس ہے۔