ایکسچینج کمپنیز کے سرمائے پر لیکویڈٹی کم کرکے 15 فیصد کردی گئی

May 20, 2021

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز کے سرمائے پر 25 فیصد لیکویڈٹی کم کرکے 15 فیصد کردی۔

فیصلے سے ایکسچینج کمپنیوں کے1200 دفاتر کو صارفین کو سہولتیں دینے میں مدد ملےگی۔

اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں نے رواں مالی سال کے دس ماہ میں ایک ارب 67 کروڑ ڈالر کی ترسیلات کو چینلائز کروایا۔