روس: طیارہ طوفان کی زد میں آگیا، ویڈیو وائرل

May 22, 2021


روس میں لینڈنگ کے دوران طیارہ گرد کے طوفان کی زد میں آگیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا جہاں پوبیدا ایئرلائنز کی ایک پرواز لینڈ کررہی تھی کہ مٹی کے طوفان کی زد میں آگئی۔

طوفان کے سبب اس قدر دھول مٹی اڑ رہی تھی کہ طیارے میں پائلٹ اور مسافروں کو دکھائی دینا بند ہوگیا جس پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ طیارے کی کھڑکی کے شیشے سے باہر دھول مٹی کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔