کراچی، کئی علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی

May 23, 2021

دوپہر سے رات ہوگئی تاہم کراچی میں بجلی کا بحران ختم نہ ہوسکا۔ شہر کے متعدد علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی، 400 فیڈرز اب بھی بند ہیں۔

گلبرگ بلاک 12، سعدی ٹاؤن، گلشن اقبال بلاک 19 اور بلاک 10 اے سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

ان کے علاوہ ماڈل کالونی، اسکیم 33، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، نارتھ کراچی اور نیوکراچی کے کئی علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیڈرز کی جلد سے جلد بحالی کا عمل جاری ہے، سسٹم متاثر ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہفتہ کی دوپہر 2 بجے 220 کے وی ایکسٹرا ہائی ٹینشن نیٹ ورک میں خرابی ہوئی تھی۔ تاہم ایک گھنٹے کے اندر نیشنل گرڈ کے ساتھ کنکشن کو بحال کر لیا گیا تھا۔