بھارتی سفارت کار کی اہلیہ کورونا پاکستان لے آئی

May 24, 2021

پاکستان آنے والے بارہ بھارتی سفارت کاروں میں سے ایک کی اہلیہ اپنے ساتھ کورونا بھی لے آئی، پاکستان نے تمام بارہ بھارتی اہل کاروں کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی، دو کروڑ سڑسٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد میں بلیک فنگس کے کیسز بڑھنے لگے۔

ماہرین کے مطابق ذیابطیس کے مریضوں کو بلیک فنگس سے زیادہ خطرہ ہے۔