جنگوں اور جبر سے مسئلے حل نہیں کیے جاسکتے، یوسف رضا گیلانی

May 24, 2021

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنگوں اور جبر سے مسئلے حل نہیں کیے جاسکتے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ فلسطین کے شہدا کے لیے دعا کی جائے، اس پر سینیٹر مولانا عطا الرحمن نے دعا کروائی۔

اس موقع پر بیگم نسیم ولی، افغانستان میں گرلز اسکول حملے کے شہدا اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کےلیے بھی دعاکروائی گئی۔

اپنے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جبر سے آپ کسی مسئلے کو حل نہیں کر سکتے، جنگیں کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل تلاش کرنا ضروری ہے، ہم کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

سابق وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ میرےدور میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے اور ہم نے کہا تھا کہ جنگوں کے ذریعے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے 1974 میں پوری مسلم اُمّہ کو اکھٹا کیا۔