سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شہباز شریف سے متعلق صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تبصرے گریز کیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کےد وران صحافی نے چوہدری نثار سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پنجاب اسمبلی میں حلف لینے کا فیصلہ شہباز شریف سے ملاقاتوں کے بعد کیا ہے؟
چوہدری نثار نے جواباً کہا کہ شہباز شریف سے ملاقاتوں اور مشاورت کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے حلف نہ لینے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا دباؤ ہے یا پی ٹی آئی حکومت؟
چوہدری نثار نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوال مناسب ہے، کاش میں اس وقت جواب دے سکتا لیکن دو دن بعد جواب دوں گا۔
دوران گفتگو چوہدری نثار نے شہباز شریف کے مفاہمت کے فارمولے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ سیاسی تبصرے سے کوئی نہ کوئی لائن نکل آتی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دینے کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دینے کےلیے بہت سارے دوست ہیں۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی حکمران بنتا ہے بہت سارے لوگ مشورے دینے کے لیے اس کے گرد اکٹھے ہوجاتے ہیں۔