پولیس و نیوی اہلکاروں کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر پولیس ترجمان کا ردعمل

May 24, 2021


کراچی میں تھانہ ماڑی پور میں پولیس اور نیوی کے اہلکاروں کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر ترجمان کراچی پولیس کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے، ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ واقعے کو غلط رنگ دینے کی کراچی پولیس سختی سے مذمت کرتی ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ عناصر دو اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں، متعلقہ حکام اس سارے واقعے کی مکمل انکوائری کررہے ہیں، قانون کی بالادستی اور اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔