کراچی میں آج معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

May 25, 2021

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغرب اور جنوب مغرب سےہوائیں 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندر میں ہائی پریشر اور زمین پر لو پریشر موجود ہے، ہائی اور لو پریشر ایریا کی موجودگی کے باعث ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوا۔